Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا دوسرا سیمی فائنل بلوچستان اور سدرن پنجاب کے مابین کھیلا گیا۔ بلوچستان نے سدرن پنجاب کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کا ٹکٹ کٹوایا۔ بلوچستان کی فتح میں آل راؤنڈر عماد بٹ نے اہم کردار ادا کیا اور اسٹار بن گئے۔ سدرن پنجاب نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں پر 173 رنز بنائے۔
جواب میں بلوچستان کی ٹیم مشکلات کا شکار تھی لیکن میچ کے اختتامی اوورز میں عماد بٹ نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 14 گیندوں پر ناقابل شکست 29 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کی فائنل تک رسائی ممکن بنائی۔
آخری اوور میں بلوچستان کو 18 رنز درکار تھے، عماد بٹ نے دو چھکے اور دو چوکے لگا کر بلوچستان کی فتح یقینی بنائی۔ حسین طلعت نے بھی ہدف کے تعاقب میں سات چوکوں کی مدد سے 42 رنز اسکور کیے۔
سیمی فائنل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر آل راؤنڈر عماد بٹ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔