Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا پہلا سیمی فائنل ناردرن اور خیبرپختونخوا کے درمیان کھیلا گیا۔ پہلے سیمی فائنل میں عثمان خان شنواری نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے پوائنٹس ٹیبل کی نمبرون ٹیم ناردرن کے خلاف 5 وکٹیں اپنے نام کیں۔ عثمان شنواری نے 4 اوورز میں صرف 13 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔
عثمان شنواری نے ایک اوور میں کوئی رن بھی نہیں بننے دیا۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بولر نے ایک اننگز میں پانچ شکار کیے ہوں لیکن عثمان شنواری کی محنت رائیگاں گئی اور خیبرپختونخوا کی ٹیم شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئی۔
ٹورنامنٹ میں فاسٹ بولر کی کارکردگی پر نظر ڈالیں تو انہوں نے 6 میچوں میں 14.30 کی اوسط سے 10 وکٹیں حاصل کیں۔ یاد رہے کہ عثمان شنواری کو دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔