Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار اسپنر ثقلین مشتاق نے سرفراز احمد کے حق میں آواز بلند کر دی ہے۔ سرفراز احمد کو سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست بعد ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی سے برطرف کیا گیا تھا۔ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کے معاملے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے جلد بازی دکھائی۔
سابق اسپنر نے کہا کہ مصباح الحق کو سرفراز احمد کو ایک اور موقع دینا چاہیئے تھے اگر میں مصباح کی جگہ ہوتا تو سرفراز احمد کو ایک موقع لازمی دیتا۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کو کپتان بنا دیا گیا ہے، میں نہیں جانتا کہ انہوں نے پہلے کپتانی کی بھی ہے یا نہیں۔
ثقلین مشتاق نے مزید کہا کہ مصباح الحق ایک دیانتدار اور ذہین انسان ہیں، وہ معیار پر سمجھوتہ نہیں کرتے مگر سلیکشن اور کوچنگ ان کے لیے نئی چیز ہے اور مصباح الحق سے غلطی ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔