Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ہڑتال ختم کرنے کے لیے قومی کرکٹرز کو رام کر لیا۔ بنگلہ دیشی کرکٹرز نے گیارہ مطالبات کی منظوری تک ہر قسم کی کرکٹ میں شرکت سے معذرت کر لی تھی جس میں بنگلہ دیش پریمیر لیگ کو پرانے ماڈل پر بحال کرنے کا مطالبہ بھی شامل تھا، معاوضے کی ادائیگی کا نظام اور پریکٹس کے دوران دی جانے والی سہولیات کی بہتری بھی شامل تھی۔
حالات جب بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ہاتھ سے نکل گئے تو وزیراعظم حسینہ واجد کو مداخلت کرنی پڑی، مشرفی مرتضیٰ نے کھلاڑیوں اور بورڈ کے درمیان مذاکرات کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ گزشتہ شب بنگلہ دیشی کرکٹرز اور بورڈ کے درمیان مذاکرات ہوئے جس کے بعد کھلاڑیوں نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
مذاکرات ختم ہونے کے بعد شکیب الحسن نے پریس کانفرینس میں کہا کہ ابتدائی بات چیت بہتر رہی، احتجاج ختم کر رہے ہیں اور جمعہ سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر ہو گا جو باتیں میٹنگ میں ہوئی اس پر جلد عمل شروع ہو جائے۔