Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں احمد شہزاد اور عمر اکمل کو موقع دیا گیا تھا لیکن دو میچوں میں مکمل ناکام ہونے کے بعد انہیں تیسرے میچ میں موقع نہیں دیا گیا جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم میں جگہ نہیں مل سکی۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے، مصباح الحق انہیں ٹیم میں واپس لائے تھے تو پوری طرح موقع دینا چاہیئے تھا، دو میچ کھیلا کر ڈراپ نہیں کرنا چاہیئے تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے دوسرے کھلاڑی بھی خوف میں آ گئے ہوں گے کہ اگر ایک، دو میچ میں پرفارم نہیں کیا تو ٹیم سے ڈراپ کر دیا جائے گا۔ عامر سہیل نے مزید کہا کہ احمد شہزاد اور عمر اکمل مستقبل میں قومی ٹیم کی نمائندگی کر سکتے ہیں، ان دونوں کھلاڑیوں کی عمر زیادہ نہیں ہوئی۔