Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

عماد وسیم کی قیادت میں کھیلنے والی ناردرن ٹیم نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔ ناردرن نے پورے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ راؤنڈ میچز میں ناردرن نے پانچ میں سے چار میچوں میں کامیابی حاصل کی تھی۔ پہلے سیمی فائنل میں ناردرن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 148 رنز اسکور کیے۔
ناردرن کی مضبوط بولنگ لائن اپ کے خلاف خیبرپختونخوا کے بلے بازوں کے لیے یہ ہدف مشکل ہو گیا۔ 24 رنز کے مجموعی اسکور پر 2 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے اور اس کے بعد بھی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔
خیبرپختونخوا کو فتح کے لیے آخری اوور میں 8 رنز درکار تھے اور حارث رؤف نے اپنی عمدہ بولنگ کی بدولت میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔
فاسٹ بولر نے آخری اوور میں 5 رنز دیے اور 3 وکٹیں بھی حاصل کیں جبکہ ایک رن آؤٹ بھی ہوا۔ ناردرن نے 3 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ سنسنی خیز مقابلے میں حارث روٴف میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
میچ کے بعد حارث رؤف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دباؤ میں میرے سے اچھی بولنگ ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میچ سے قبل محمد عامر سے کچھ ٹپس لی تھیں، ان کا استعمال کیا اور وہ میرے لیے کارگر ثابت ہوئیں۔