Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ انگلش کاؤنٹی میں سرے کی ٹیم کی نمائندگی کر رہے تھے لیکن چار سال بعد سرے کاؤنٹی اور ایرون فنچ کے راستے الگ ہو گئے ہیں۔ سرے کاؤنٹی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ چار سال تک ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شاندار ہٹنگ کرنے پر ہم آپ کے شکرگزار ہیں۔
ایرون فنچ نے 2016 سے 2019 تک سرے کاؤنٹی کی طرف سے 41 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جس میں انہوں نے 52.57 کی اوسط سے 1735 رنز اسکور کیے۔ انہوں نے سرے کاؤنٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں 9 نصف سنچریاں اور 4 سنچریاں بھی اسکور کیں۔
ایرون فنچ نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں 162 چوکے اور 89 چھکے لگائے جبکہ ان کا اسٹرائیک ریٹ 167.95 کا رہا۔
#Australia#Surrey