Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلوی کرکٹر ایرون فنچ نے سرے کاؤنٹی کو خیرباد کہہ دیا ہے اور وہ اگلے سال ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں سرے کی طرف سے ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔ ان کے متبادل کے طور پر سرے کاؤنٹی نے آسٹریلیا کے اوپننگ بیٹسمین ڈارسی شارٹ کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ ڈارسی شارٹ نے رواں سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں ڈرہم کی نمائندگی کی تھی۔
انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 میچوں میں 483 رنز اسکور کیے تھے۔ ڈارسی شارٹ بیٹنگ کے ساتھ کارآمد بولر بھی ہیں جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ 2019 میں 13 شکار بھی کیے تھے۔
ڈارسی شارٹ نے سرے کاؤنٹی کے ساتھ معاہدہ ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں 2019 کے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں بہت لطف اندوز ہوا اور اگلے سال بھی اس ٹورنامنٹ کے لیے پرجوش ہوں۔
#Australia#Surrey