Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کولہے کی انجری کا شکار ہو کر انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کی غیرموجودگی میں فاسٹ بولر ٹیم ساؤتھی نیوزی لینڈ کی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ کین ولیمسن کچھ عرصے سے کولہے کی انجری کا شکار ہیں۔
رواں سال مارچ میں بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران وہ سیریز سے دستبردار ہو گئے تھے۔ ناردرن ڈسٹرکس کی جانب سے کینٹربری کیخلاف فرسٹ کلاس میچ کھیلتے ہوئے بھی کین ولیمسن کو کولہے میں تکلیف ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے آرام کرنے کو ترجیح دی۔
نیوزی لیںڈ کے کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا کہ کین ولیمسن کا باہر ہونا بڑا دھچکا ہے لیکن ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمارے پاس ٹم ساؤتھی ہیں جن کو کپتانی کا تجربہ ہے۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز یکم نومبر سے شروع ہو گی۔