بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد سیف الدین کمر کی انجری سے نجات پانے میں مکمل طور پر کامیاب نہیں ہو سکے ہیں اور اسی وجہ سے وہ اگلے ماہ بھارت کے خلاف ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پریس ریلیز میں کہا ہے کہ رپورٹس کے مطابق سیف الدین کو صحتیاب ہونے میں مزید وقت لگے گا۔
سیف الدین صحت بحالی کا پروگرام جاری رکھیں گے اور بی سی بی کی میڈیکل ٹیم ان کی نگرانی کرے گی۔ بنگلہ دیش ٹیم کے فزیوتھراپسٹ جولین کالیفاٹو نے کہا ہے کہ سیف الدین کے پاس موقع ہے کہ وہ اپنے جسم کو مزید مضبوط کریں، میڈیکل ٹیم آنے والے ہفتوں میں ان کی فٹنس کا دوبارہ جائزہ لے گی۔
بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ بنگال ٹائیگرز کے دورہ بھارت کا آغاز 3 نومبر کو ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہو گا۔