Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

فیصل آباد میں ہونے والے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں بولرز نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور خوب وکٹیں اڑائیں۔ اس ٹورنامنٹ میں سہیل تنویر نے سب سے زیادہ 14 وکٹیں حاصل کیں اور نمبرون بولر قرار پائے۔ لیگ اسپنر شاداب خان کو بھی ٹورنامنٹ میں اپنی کھوئی ہوئی فارم واپس مل گئی۔ لیگ اسپنر نے سات میچوں میں 11 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
عثمان شنواری نے دس کھلاڑی آؤٹ کیے اور تیسرے نمبر پر موجود رہے۔ عثمان شنواری کے علاوہ کوئی بھی بولر ایک میچ میں پانچ وکٹیں حاصل نہ کر سکا۔ ٹاپ بولرز کی فہرست میں چوتھے نمبر پر عماد بٹ ہیں جنہوں نے دس شکار کیے۔
لیگ اسپنر زاہد محمود کا اس فہرست میں پانچواں نمبر ہے جنہوں نے نو وکٹیں حاصل کر کے یہ پوزیشن سنبھالی۔ اس ایونٹ کی بہترین بولنگ 5/13 عثمان شنواری کے نام رہی۔