Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر لوکی فرگوسن میدان میں اترنے کے لیے فٹ ہو گئے ہیں۔ لوکی فرگوسن نیوزی لینڈ کی جانب سے 27 اور 29 اکتوبر کو انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ میں حصہ لیں گے۔ اس حوالے سے لوکی فرگوسن کا کہنا ہے کہ ان کا انگوٹھا اب بہتر ہے اور وہ کرکٹ کھیلنے کے لیے بیتاب ہیں۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ ٹیم سے باہر ہونے سے ہم تازہ دم ہو جاتے ہیں، ایک نئی قوت اور ولولے کے ساتھ اپنی واپسی کرتے ہیں، کوشش کروں گا کہ پھر سے پرفارم کروں اور ٹیم کو میچز جتواؤں۔
لوکی فرگوسن کا آخری انٹرنیشنل میچ ورلڈکپ 2019 کا فائنل تھا۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے مابین پانچ ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز یکم نومبر سے میں ہو گا۔