Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ 2019 کے ٹاپ اسکورر کی بات کی جائے تو اس دوڑ میں بلوچستان کی نمائندگی کرنے والے بلے باز اویس ضیاء 276 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے۔ اویس ضیاء نے یہ رنز 39.42 کی اوسط سے سات میچوں میں دو نصف سنچریوں کی مدد سے بنائے۔
دوسرے نمبر پر ناردرن کے عمر امین ہیں جنہوں نے 39.00 کی اوسط سے 266 رنز بنا کر یہ پوزیشن حاصل کی۔ ناردرن کے آصف علی 237 رنز کے ساتھ تیسرے ٹورنامنٹ کے تیسرے کامیاب بیٹسمین ثابت ہوئے۔
سینٹرل پنجاب کے بابراعظم نے صرف چار میچز کھیل کر 219 رنز بنائے اور چوتھی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ قومی ٹی ٹوئنٹی کپ 2019 میں بابر اعظم نے ایک سنچری اور ایک نصف سنچری بھی اسکور کی۔
خیبرپختونخوا کے محمد رضوان 215 بنا کر پانچویں نمبر پر موجود رہے۔ قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں بابر اعظم کے علاوہ صرف احمد شہزاد سنچری بنا سکے اور سب سے زیادہ 19 چھکے آصف علی نے لگائے۔