Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

عماد وسیم کی قیادت میں کھیلنے والی ناردرن ٹیم نے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ 2019 ٹائٹل جیت لیا۔ ایونٹ کا فائنل بلوچستان اور ناردرن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ ناردرن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اوپننگ بیٹسمین عمر امین کی شاندار نصف سنچری کی بدولت 167 رنز اسکور کیے۔ ہدف کے تعاقب میں بلوچستان کے دو بیٹسمین صرف 14 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔
بلوچستان کی جانب سے کوئی بھی بیٹسمین بڑی اننگز نہیں کھیل سکا۔ عمران فرحت 32 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔ ناردرن کی مضبوط بولنگ لائن اپ کے خلاف بلوچستان کی ٹیم 115 رنز پر ڈھیر ہوئی۔ سہیل تنویر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ شاداب خان اور محمد نواز کے حصے میں دو، دو وکٹیں آئیں۔ 60 رنز کی اننگز کھیلنے والے عمر امین میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
سہیل تنویر 14 وکٹوں کے ساتھ ٹورنامنٹ کے بہترین بولر رہے۔ بہترین بیٹسمین کا ایوارڈ بلوچستان کے اویس ضیاء کو ملا جبکہ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ خیبرپختونخوا کے کپتان محمد رضوان کے نام رہا۔