Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آئی سی سی انڈر-19 ورلڈکپ 2020 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ میں گروپ سی کا حصہ ہو گی۔ چھوٹے شاہین میگا ایونٹ میں تین گروپ میچز کھیلیں گے۔ قومی انڈر-19 ٹیم ورلڈکپ مہم کا آغاز 19 جنوری کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ سے کرے گی۔
پاکستان ٹیم ورلڈکپ میں اپنا دوسرا میچ 22 جنوری کو زمبابوے کے خلاف کھیلے گی جبکہ قومی ٹیم کا تیسرا میچ بنگلہ دیش کے خلاف ہو گا۔

انڈر-19 ورلڈکپ 2020 میں ہر گروپ سے دو ٹیمیں سپر لیگ مرحلے کے لیے رسائی حاصل کریں گی۔ سپر لیگ مرحلے کے اختتام پر چار ٹیمیں سیمی فائنل مرحلے میں جگہ بنائیں گی۔ پاکستان نے انڈر-19 ورلڈکپ میں دو مرتبہ کامیابی حاصل کی ہے۔
پاکستان نے پہلی مرتبہ 2004 میں انڈر-19 ورلڈکپ جیتا تھا جبکہ دوسری مرتبہ 2006 میں فتح حاصل کی تھی۔ قومی انڈر-19 ٹیم ورلڈکپ میں تین مرتبہ رنر اپ ٹیم بھی رہ چکی ہے۔