ٹی ٹین لیگ کی فرنچائز مراٹھا عرابینز نے بھارتی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر یووراج سنگھ کو آئیکون پلیئر کے طور پر ٹیم میں منتخب کر لیا ہے۔ یووراج سنگھ پہلی مرتبہ ٹی ٹین لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ یووراج سنگھ نے ورلڈکپ 2019 کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔ مراٹھا عرابینز کا آئیکون پلیئر مقرر ہونے کے بعد یووراج سنگھ کا کہنا تھا کہ ٹی ٹین لیگ ان کیلئے نیا تجربہ ہو گا اور وہ اس نئے طرز کی کرکٹ کو انجوائے کر کے کھیلیں گے۔ آل راؤنڈر نے اپنے مستقبل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا کی مختلف ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا وہ اس عمر میں مختصر فارمیٹ اچھی طرح کھیل سکتے ہیں۔ یووراج سنگھ نے مزید بتایا کہ وہ اپنے انٹرنیشنل کیریئر کو لے کر بہت پریشان رہے ہیں لیکن اب وہ کرکٹ سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔