Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

لیگ کرکٹ میں پاکستانی اسپنر شاداب خان کی طلب بڑھتی جا رہی ہے۔ شاداب خان پاکستان سپر لیگ، گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ، کیریبین پریمیر لیگ اور بگ بیش لیگ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکے ہیں۔
اب وہ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ لیگ اسپینر شاداب خان کا انگلینڈ کی کاؤنٹی سرے سے معاہدہ ہو گیا ہے۔ وہ آئندہ سال ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
شاداب خان 35 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستانی ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں۔ شاداب خان نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے بیتاب تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے لیجنڈری کھلاڑیوں نے سرے کی جانب سے کھیل کر شاندار پرفارمنس دکھائی اور وہ بھی ایسی ہی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔
#Pakistan#Surrey