Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

Bangladesh Women in Pakistan 2019

پاکستان اور بنگلہ دیش کی خواتین ٹیموں کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔ بنگلہ دیشی کپتان نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کی گیلری کا دورہ بھی کیا۔ دونوں ٹیموں نے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس بھی کی۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کی خواتین ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کل سے شروع ہو رہی ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں قومی ویمن ٹیم کی کپتان بمسہ معروف اور بنگلہ دیشی ٹیم کی کپتان سلمٰی خاتون نے ٹرافی کی رونمائی کی۔ بسمہ معروف نے بنگلہ دیشی ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئند قرار دیا۔ قومی ٹیم کی کپتان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سیریز میں سخت مقابلہ ہو گا، زیادہ میچز کھیل کر ٹیم کی کارکردگی بہتر ہو گی۔
بنگلہ دیشی کپتان نے کہا وہ پاکستان میں کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں، یہ سیریز ورلڈکپ کی تیاریوں میں مددگار ثابت ہو گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ پاکستان کو شکست دینے میں کامیاب ہوں گی۔