Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2019 کے فائنل میں شکست سے دوچار ہونے والی بلوچستان کی ٹیم پر سلو اوور ریٹ کے باعث جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ قوانین کے مطابق بلوچستان کرکٹ ٹیم پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ بلوچستان کرکٹ ٹیم نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے فائنل میچ میں مقررہ وقت میں 2 اوورز کم کیے تھے۔
بلوچستان کرکٹ ٹیم نے پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 4.2 کی خلاف ورزی کی۔ آن فیلڈ امپائرز احمد شہاب اور آصف یعقوب نے بلوچستان کرکٹ ٹیم کو چارج کیا۔ میچ کے اختتام پر میچ ریفری محمد جاوید نے بلوچستان کے کپتان کو فیصلے سے آگاہ کیا۔
حارث سہیل کی جانب سے اعتراف کرنے پر میچ ریفری نے بلوچستان پر جرمانہ عائد کیا۔ بلوچستان اور ناردرن کے درمیان نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کا فائنل میچ 24 اکتوبر کو اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا گیا جس میں ناردرن نے کامیابی حاصل کی تھی۔