Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن کے لیے مقامی کھلاڑیوں کی کیٹگریز طے کر لی گئی ہیں۔ سرفراز احمد، بابر اعظم، عماد وسیم، حسن علی سمیت چودہ کھلاڑی پلاٹینم کیٹگری میں شامل ہیں۔
ڈائمنڈ کیٹگری میں احمد شہزاد، آصف علی، امام الحق، عمر اکمل، عثمان شنواری اور یاسر شاہ سمیت دس کرکٹرز موجود ہیں۔ پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کی بنیادی کیٹگری گولڈ مقرر کی گئی ہے۔
تمام فرنچائزز آئندہ ایڈیشن کے لیے زیادہ سے زیادہ 8 کھلاڑیوں کو برقرار رکھ سکتی ہیں۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے ایک مرتبہ پھر عزم دہرایا کہ پی ایس ایل فائیو کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے۔