پی ایس ایل فائیو کے لیے کھلاڑیوں کی کیٹگری کا اعلان کر دیا گیا ہے اور ان معاملات میں قومی سلیکشن کمیٹی کا کوئی کردار نہیں ہے۔ سلیکشن کمیٹی کے کوآرڈینیٹر ندیم خان ہی پی ایس ایل انتظامیہ کے ساتھ ان معاملات میں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر و ہیڈکوچ مصباح الحق پی ایس ایل کی ایک فرنچائز کے ہیڈکوچ بنیں گے۔ صوبائی ٹیموں کے چھ کوچز بھی سلیکشن کمیٹی میں شامل ہیں۔ کھلاڑیوں کی کیٹگریز کے اعلان کے بعد فرنچائزز کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کریں گی۔ فرنچائزز اس مرتبہ آٹھ کھلاڑیوں کو برقرار رکھ سکیں گی۔ تیسرے مرحلے میں ڈرافٹ کے لیے کھلاڑیوں کی فہرست تیار کی جائے گی جس کی تیاری میں ندیم خان معاونت کریں گے