Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا اگلے سال فروری میں پاکستان کا دورہ شیڈیول ہے۔ بنگلہ دیش نے پاکستان میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں۔ دورہ پاکستان کے لیے بنگلہ دیش کے کوچنگ اسٹاف کا پاکستان آنے کا امکان نہیں ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق فروری میں زیادہ تر کوچنگ اسٹاف ٹیم کے ہمراہ نہیں ہوتا جبکہ بنگلہ دیش کے کوچز بھی پاکستان آنے پر آمادہ نہیں ہیں۔
اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ماریو ولاورائین کے علاوہ کسی کوچ نے پاکستان کے دورہ پر رضامندی ظاہر نہیں کی ہے۔ بنگلہ دیش کے کوچنگ اسٹاف میں پانچ ساوتھ افریقن شامل ہیں جس میں ہیڈکوچ رسل ڈومنگو، فاسٹ بولنگ کوچ اور بیٹنگ کنسلٹنٹ بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق فیلڈنگ کوچ اور فزیوتھراپسٹ نے بھی پاکستان نہ آنے کا کیا ہے جبکہ اسپن بولنگ کوچ ڈینیئل ویٹوری بھی دورہ پاکستان کے لیے رضامند نہیں ہیں۔