گزشتہ روز قومی ٹی ٹوئنٹی کے کپتان بابر اعظم نے آسٹریلیا روانگی سے قبل لاہور میں پریس کانفرنس کی۔ سرفراز احمد نے اعتراف کیا کہ سرفراز احمد کی کمی محسوس ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد نے جس طرح اس ٹیم کو نمبرون بنایا ہے اب بطور کپتان میری ذمہ داری ہے کہ قومی ٹیم کو اسی انداز میں لے کر چلوں۔ بابر اعظم نے کہا کہ سرفراز احمد کی پاکستان کرکٹ کے لیے بہت خدمات ہیں جو بھولی نہیں جا سکتیں۔ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان نے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کے بارے میں کہا کہ امید ہے دورہ آسٹریلیا میں وہ اچھا پرفارم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ محمد رضوان نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں بہت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور قائد اعظم ٹرافی میں بھی اچھی پرفارمنس دکھا رہے تھے۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں محمد رضوان کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔