Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے عثمان قادر کو اسکواڈ میں منتخب کیا گیا ہے۔ پریس کانفرنس میں قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے عثمان قادر کی سلیکشن کے حوالے سے سوال ہوا تو انہوں نے کہا عثمان قادر ڈومیسٹک میں اچھا پرفارم کر رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
بابر اعظم کی عثمان قادر سے اچھی دوستی بھی ہے جس پر ان کا کہنا تھا کہ عثمان قادر سے اگر دوستی ہے تو گراؤنڈ سے باہر ہے، یہ پاکستان کی ٹیم ہے کوئی کلب کی ٹیم نہیں کہ میں اپنی مرضی سے کسی کو بھی شامل کر لوں۔
بابر اعظم نے مزید کہا کہ عثمان قادر کو آسٹریلیا میں کھیلنے کا تجربہ ہے، انہوں نے وہاں بگ بیش لیگ کھیلی ہے جس وجہ سے عثمان قادر کو دورہ آسٹریلیا کیلئے ترجیح دی گئی ہے۔