Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر نے ایشیاء سوسائٹی گیم چینجرز 2019 کا ایوارڈ وصول کر لیا ہے۔ نیویارک میں ہونے والی تقریب میں ثناء میر کو یہ ایوارڈ خواتین کے شعبوں میں غیرمعمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے پر دیا گیا ہے۔ ایشیاء سوسائٹی نے قومی ویمن کرکٹر ثناء میر سمیت پانچ خواتین کو ایشیا سوسائٹی گیم چینجرز ایوارڈ کے لیے نامزد کیا تھا۔
ثناء میر نے پاکستان میں خواتین کرکٹ کی بہتری کے لیے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے پر زور دیا۔ ثناء میر نے کہا کہ قومی ویمن ٹیم میں زیادہ خواتین کرکٹرز کراچی اور لاہور سے منتخب ہوئی ہیں، قومی ویمن ٹیم میں بہت خواتین ایسی ہیں جو دیہی علاقوں سے بھی آئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چھوٹے شہروں میں ویمن کرکٹ کا کوئی اسٹرکچر نہیں ہے جس کے باعث خواتین کرکٹ نہیں کھیلتیں اور پی سی بی چھوٹے شہروں میں ویمن کرکٹ کی بحالی کے لیے کام کر رہا ہے۔