Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

دورہ آسٹریلیا کے لیے جارح مزاج بیٹسمین خوشدل شاہ کو پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خوشدل شاہ نے کہا کہ سلیکٹرز نے مجھ پر اعتماد کیا ہے، پوری کوشش کروں گا کہ ان کی امیدوں پر پورا اتروں۔ انہوں نے کہا کہ میں بھی آسٹریلیا کی طرح جارحانہ کرکٹ کھیلتا ہوں۔
جارح مزاج بیٹسمین نے کہا کہ پاور ہٹنگ میری طاقت ہے اور میں نے اس چیز پر بہت محنت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد اور اسلام آباد کی پچز آسٹریلیا جیسی ہوتی ہیں، میں نے ان دونوں گراؤنڈز پر کافی کرکٹ کھیلی ہے۔
خوشدل شاہ نے مزید کہا کہ میں نے جب کرکٹ کھیلنا شروع کی تو سعید انور کو دیکھتا تھا، آغاز میں گھر والوں نے ساتھ نہیں دیا لیکن بڑے بھائی نے میری بہت مدد کی۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو کا موقع ملنے پر کوئی فکر نہیں، میں اپنی طرف سے سو فیصد کارکردگی دینے کی کوشش کروں گا۔