Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی ورلڈکپ 2019 کے بعد ٹیم سے ایسے باہر ہوئے کہ ابھی تک ان کی ٹیم میں واپسی ممکن نہیں ہو سکی ہے۔ بھارت نے ٹیسٹ سیریز میں ساؤتھ افریقہ کو کلین سویپ شکست دی تو اس کے بعد مہندر سنگھ دھونی کو ڈریسنگ روم میں بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔
بھارتی چیف سلیکٹر ایم ایس کے پرساد سے دھونی کے مستقبل پر سوال ہوا تو انہوں نے کہا میری طرف سے یہ بات کلیئر ہے کہ ورلڈکپ کے بعد ہم ریشب پانٹ کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ ہماری توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کر پا رہے۔
بھارتی چیف سلیکٹر نے کہا کہ ہم کسی کو اس وقت ہی کھلاڑی بنا سکتے ہیں جب اسے پورا موقع دیا جائے، ہمیں یقین ہے کہ وہ کامیاب ہوں گے اور یہ بات سب کو واضح ہو جانی چاہیے کہ ہماری توجہ صرف ریشب پانٹ پر ہے۔