Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 0-3 کی شکست کے بعد آسٹریلیا جیسے مشکل دورے پر بھی شعیب ملک اور محمد حفیظ کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔
محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پاکستان کا ہر کھلاڑی چاہتا ہے کہ ٹیم کو کامیابی ملے، اب چاہے وہ نوجوان کرکٹرز کی وجہ سے ملے یا پھر تجربہ کار کھلاڑیوں کی وجہ سے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
آل راؤنڈر نے کہا کہ میں نے سنا ہے شعیب ملک اور میں قومی ٹیم کے مستقبل کے پلان میں شامل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسی کوئی پلاننگ ہے تو ہمیں بتا دینا چاہیے اور حکمت عملی سب کے سامنے لانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اب تک ایسا کچھ نہیں بتایا گیا، میں مکمل فٹ ہوں اور پاکستان کیلئے محدود اوورز کی کرکٹ مزید کھیل سکتا ہوں۔