قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سڈنی پہنچ گئی ہے۔ بابر اعظم کی قیادت میں قومی ٹیم تین نومبر کو آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پہلی مرتبہ بطور کپتان میدان میں اتریں گے۔ بابر اعظم آسٹریلیا کے خلاف انہی کی سرزمین پر ڈٹ کر مقابلہ کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ بابر اعظم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا ہے کہ آسٹریلیا کے تاریخی دورہ پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنا میرے لیے بہت عزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی اس نوجوان ٹیم پر پورا اعتماد ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے ٹی ٹوئنٹی ریکارڈ پر نظر ڈالی جائے تو قومی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک بیس ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے ہیں جس میں سے 13 میں پاکستان اور 7 میں آسٹریلیا فاتح رہا ہے۔