Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بنگلہ دیش کے وکٹ کیپر بیٹسمین مشفیق الرحیم نے طویل دورانیے کی کرکٹ میں وکٹ کیپنگ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مشفیق الرحیم بنگلہ دیش کی جانب سے اب تک 67 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں۔ مشفیق الرحیم کا کہنا ہے کہ میں تینوں فارمیٹس میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کرتا ہوں اور کرکٹ زیادہ ہو گئی۔
انہوں نے کہا کہ اپنی فٹنس کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹ کیپنگ نہیں کرنا چاہتا اور بطور بیٹسمین کھیلنا چاہتا ہوں۔ وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ بنگلہ دیش کے لیے میری بہت کرکٹ ابھی باقی ہے۔
مشفیق الرحیم نے مزید کہا کہ میں گزشتہ پانچ سال میں سنجیدہ انجری کا شکار نہیں ہوا لیکن اس عرصے میں مجھے آرام کا موقع بھی نہیں ملا اس لیے مستقبل میں فٹنس کا خیال رکھتے ہوئے میں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔