Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا کے جارج مزاج اوپننگ بیٹسمین ڈیوڈ وارنر نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار سنچری اسکور کی۔ ڈیوڈ وارنر نے 56 گیندوں پر چار چھکوں اور دس چوکوں کی مدد سے 100 رنز اسکور کیے۔
اس سنچری کے ساتھ ڈیوڈ وارنر آسٹریلیا کے تیسرے بیٹسمین بن گئے جنہوں نے تینوں فارمیٹس میں سنچری بنائی ہو۔ ان سے قبل شین واٹسن اور گلین میکسویل یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔
ڈیوڈ وارنر کی برق رفتار اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے 233 رنز اسکور کیے۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر صرف 99 رنز ہی بنا سکی اور یوں آسٹریلیا نے 134 رنز کے بڑے مارجن کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔
رنز کے اعتبار سے یہ آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے بڑی فتح تھی۔ سری لنکا کے بعد آسٹریلوی ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کے مدمقابل ہو گی۔