گزشتہ روز آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا گیا جس میں میزبان ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کے بولرز کافی مہنگے ثابت ہوئے اور آسٹریلوی ٹیم نے پہلی اننگز میں 233 رنز بنائے تھے۔ سری لنکا کی جانب سے سب سے زیادہ رنز فاسٹ بولر بولر کسون راجیتھا نے دیے۔
انہوں نے چار اوورز میں بنا کوئی وکٹ حاصل کیے اپنے خلاف 75 رنز اسکور ہونے دیے۔ کسون راجیتھا رواں سال ایک ٹی ٹوئنٹی میچ میں سب سے زیادہ رنز دینے والے بولر بن گئے ہیں۔
یاد رہے کسون راجیتھا پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی سری لنکن ٹیم کا حصہ تھے۔ انہوں نے تین میچز کے 11 اوورز میں 4.36 کی اکانومی سے بولنگ کرتے ہوئے 48 دنز دیے تھے اور تین وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔