Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

نومنتخب صدر سورو گنگولی کے آتے ہی بورڈ آف کنٹرول فور کرکٹ اِن انڈیا (بی سی سی آئی) نے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کی حامی بھر لی ہے۔ بی سی سی آئی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو تجویز دی ہے کہ کولکتہ میں ہونے والا ٹیسٹ میچ مصنوعی روشنیوں میں کھیلا جائے۔
بی سی بی کے چیف ایگزیکٹو نظام الدین چوہدری نے بی سی سی آئی کی تجویز پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ہمیں اس کے بارے میں ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کی رضامندی لینا ہو گی، یہ مکمل طور پر تکنیکی معاملہ ہے اور گلابی گیند سے ٹیسٹ کھیلنے کی تیاری ضروری ہے۔
یاد رہے کچھ روز قبل بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی نے بتایا تھا کہ میری ویرات کوہلی سے ملاقات ہوئی ہے اور وہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کے لیے تیار ہیں۔ بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ 14 نومبر سے اندور اور دوسرا ٹیسٹ 22 نومبر سے کولکتہ میں شروع ہو گا۔