Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

چار سال بعد آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا اگلا ایڈیشن آسٹریلیا میں ہونے جا رہا ہے جس میں کل 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ سپر 12 راؤنڈ میں آٹھ ٹیموں نے براہ راست جگہ بنائی ہے جس میں آسٹریلیا، پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ، ساؤتھ افریقہ، انگلینڈ، افغانستان اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں جبکہ چار ٹیمیں فائنل کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے کے بعد سپر 12 راؤنڈ میں حصہ لیں گی۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 کے کوالیفائنگ راؤنڈ کا پہلا مرحلہ متحدہ عرب امارات میں جاری ہے۔ پاپوا نیو گنی اور آئرلینڈ کی ٹیموں نے فائنل کوالیفائنگ راؤنڈ میں رسائی حاصل کر لی ہے۔
متحدہ عرب امارات میں جاری کوالیفائرز سے مزید چار ٹیمیں فائنل کوالیفائنگ راؤنڈ میں جگہ بنائیں گی جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آغاز سے پہلے آسٹریلیا میں ہی کھیلا جائے گا۔ سری لنکا اور بنگلہ دیش کو بھی فائنل کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا پڑے گا۔