Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

دورہ پاکستان سے دستبردار ہونے والے سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے مستقل کپتان ل��تھ ملنگا نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں دوبارہ ذمہ داری سنبھالی لیکن پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتوحات کے ٹریک پر چڑھنے والی سری لنکن ٹیم آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں پٹری سے اتر گئی۔
تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر کے 100، گلین میکسویل کے 64 اور ایرون فنچ کے 62 رنز کی بدولت سری لنکا کو 233 رنز کا ہدف دیا۔
مہمان ٹیم ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا شکار نظر آئی اور مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر صرف 99 رنز ہی بنا سکی۔ آسٹریلیا نے میچ میں 134 رنز سے کامیابی حاصل کی۔
رواں سال لستھ ملنگا نے 16 میچوں میں سری لنکن ٹیم کی قیادت کی لیکن انہیں صرف ایک میچ میں کامیابی ملی جبکہ 15 میچوں میں انہیں شکست کی خفت سے دوچار ہونا پڑا۔