Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آغاز ہو چکا ہے۔ پہلے میچ میں کینگروز نے 134 رنز کے بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 30 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے اور اہم میچ میں فاسٹ بولر مچل اسٹارک حصہ نہیں لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مچل اسٹارک اپنے بھائی کی شادی میں شرکت کی وجہ سے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ سری لنکا کے خلاف دوسرے میچ میں فاسٹ بولر بلی اسٹانلیک کو موقع دیے جانے کا امکان ہے۔
بلی اسٹانلیک رواں سال فروری میں بھارت کے خلاف سیریز نہیں کھیل سکے تھے اور اب ان کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ فاسٹ بولر پیٹ کمنز پرامید ہیں کہ موقع ملنے پر بلی اسٹانلیک متاثرکن کارکردگی دکھائیں گے۔