Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

دنیا ایسے کئی لوگوں کی مثالیں ملتی ہیں جنہوں نے اپنی معذوری کو کمزوری نہیں بلکہ اپنی طاقت بنایا۔ اگر خاص طور پر کرکٹ کی بات کی جائے تو کئی افراد نے معذوری کے باوجود کرکٹ کے میدان میں قدم رکھا اور اپنا شوق پورا کیا۔ معذور افراد کے لیے الگ سے ایونٹس کا انعقاد کیا جاتا ہے جہاں انہیں کرکٹ کھیلنے کے لیے کچھ آسانیاں دی جاتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک نوجوان پاکستانی لڑکے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس کی ایک ٹانگ نہیں ہے لیکن پھر بھی وہ کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان نے شارٹ مارنے کے بعد ایک ٹانگ پر بھی اپنا توازن قائم رکھا۔
پاکستان کی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم بھی موجود ہے جو ہر سال کئی سیریز کھیلتی ہے۔ ڈس ایبلڈ ٹیموں کے ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔