Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ 2019 کے بعد قائد اعظم ٹرافی کا آغاز دوبارہ ہو گیا ہے۔ سینٹرل پنجاب اور سندھ کی ٹیمیں فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔ سندھ کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تو سینٹرل پنجاب کی تین وکٹیں 38 رنز پر گر چکی تھیں لیکن احمد شہزاد اور کامران اکمل نے اپنی ٹیم کو مشکل سے نکالا۔
احمد شہزاد نے 60 رنز اسکور کیے جس میں آٹھ چوکے شامل تھے جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے 99 گیندوں پر 13 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 90 رنز اسکور کیے۔ پہلے روز کھیل کے اختتام پر سینٹرل پنجاب نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز اسکور کر لیے تھے۔
قائد اعظم ٹرافی 2019 کے پہلے چار راؤنڈ میچز کے بعد سینٹرل پنجاب کی ٹیم 67 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ سدرن پنجاب کے 49 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، خیبرپختونخوا 42 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور سندھ 34 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔