Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مشترکہ مالک علی خان ترین ڈومیسٹک کرکٹ اور ویمن کرکٹ میں خاصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ علی خان ترین نے کئی کھلاڑیوں پر اپنی نظر رکھی ہوئی اور عین ممکن ہے کہ وہ ان میں سے دو، تین کھلاڑیوں کو پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن کے لیے اپنی ٹیم میں شامل کر لیں۔
جو کھلاڑی علی خان ترین کی نظر میں ہیں ان میں ذیشان اشرف بھی شامل ہیں جنہوں نے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ 2019 کے سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ میں 66 کی اوسط سے 395 رنز اسکور کیے تھے جبکہ ان کا بیٹنگ اسٹرائیک ریٹ 175 کا تھا۔
علی خان ترین نے ذیشان اشرف کی ویڈیو ٹویٹر پر ری ٹویٹ کی تو کئی شائقین کرکٹ نے انہیں مشورہ دیا کہ ذیشان کو ملتان سلطانز میں شامل کیا جائے۔ ذیشان اشرف بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرتے ہیں اور اپنے جارحانہ انداز کی وجہ سے مشہور ہیں۔