Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

Quaid-e-Azam Trophy 2019-20

کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے درمیان قائد اعظم ٹرافی کا میچ کھیلا جا رہا ہے۔ ٹویٹر پر اسپورٹس جرنلسٹ آصف خان نے اس میچ کی ایک تصویر ٹویٹر پر شیئر کی جس میں خالی اسٹیڈیم نظر آ رہا تھا۔
پاکستان کی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان کلیم اللہ خان نے اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے لوگ کرکٹ کو کتنا پسند کرتے ہے اس تصویر سے اندازہ لگا لیں۔
کلیم اللہ خان کی اس ٹویٹ پر کرکٹر صہیب مقصود نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم جانتے ہیں کوئٹہ کے لوگ کرکٹ سے کتنی محبت کرتے ہیں اور ہمیں اس کا اندازہ بھی ہے کیونکہ ایک ماہ پہلے ہم بھی وہاں کھیلنے گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں ڈومیسٹک میچز کے دوران ایسی صورتحال ہی ہوتی ہے لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ پورا ملک کرکٹ سے پیار نہیں کرتا، پاکستانی قوم کھیلوں سے محبت کرتی ہے۔