Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قائد اعظم ٹرافی 2019 کے پانچویں راؤنڈ کے میچز فیصل آباد، کوئٹہ اور سیالکوٹ میں کھیلے جا رہے ہیں۔ سدرن پنجاب اور ناردرن کی ٹیمیں جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ میں مدمقابل ہیں۔ نادرن ٹیم کی قیادت عماد وسیم کے سپرد ہے لیکن دورہ آسٹریلیا کی وجہ سے وہ ٹیم کو دستیاب نہیں تھے۔ ٹیم مینجمنٹ نے نائب کپتان عمر امین کو ٹیم کی قیادت سونپنے کا فیصلہ کیا لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔
عمر امین نے موقف اختیار کیا کہ وہ اپنی بیٹنگ پر توجہ دینا چاہتے ہیں اس لیے یہ ذمہ داری نہیں لے سکتے۔ سدرن پنجاب کے خلاف ناردرن ٹیم کی قیادت پاکستان انڈر-19 ٹیم کے کپتان روحیل نذیر کر رہے ہیں جو وکٹ کیپر بھی ہیں۔
رواں قائد اعظم ٹرافی میں روحیل نذیر اپنا پانچواں میچ کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے 25.66 کی اوسط سے 154 رنز اسکور کیے ہیں جس میں ایک نصف سنچری بھی شامل ہے۔