Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

گزشتہ کئی دنوں سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان معاوضوں سمیت دیگر مسائل کو لے کر تنازعہ چل رہا تھا۔ کھلاڑیوں کی جانب سے ہڑتال کا اعلان بھی کیا گیا اور گیارہ مطالبات کی منظوری تک کرکٹ کی سرگرمیوں میں حصہ نہ لینے کا اعلان بھی کیا۔
بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کے اس اقدام کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں بورڈ کے صدر ناظم الحسن نے کھلاڑیوں کے مطالبات کو تسلیم کر لیا تھا مگر اب انہوں نے اپنے ہی فیصلے کو غلط قرار دے دیا۔
ناظم الحسن کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی ہڑتال بھارت کا دورہ متاثر کرنے کی سازش تھی، مجھے پلئیرز کے مطالبات نہیں ماننے چاہیے تھے کیونکہ اب جو کچھ سامنے آیا ہے وہ ناقابل یقین ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کھلاڑیوں سے ایسے رویے کی بالکل توقع نہیں تھی۔
ناظم الحسن نے مزید کہا کہ میں ان سے کہتا کہ مسئلے کا حل بات چیت میں ہے تاہم ہڑتال ختم کرنے سے پہلے ان کے مطالبات ماننا شاید میری بڑی غلطی ہے۔