Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاری شروع کر دی ہے۔ سڈنی میں پاکستان ٹیم کا پریکٹس سیشن ہوا جس میں کھلاڑیوں نے بھرپور تیاری کی۔ پریکٹس سیشن آغاز پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈکوچ مصباح الحق نے کہا کہ آسٹریلیا میں کھیلنا ایشیائی ٹیموں کے لیے ہمیشہ سے ہی مشکل ہوتا ہے مگر ہم اپنی صلاحیت کے مطابق کھیلے تو نتائج اچھے آ سکتے ہیں۔
بابر اعظم پر کپتانی کے دباؤ کے سوال پر مصباح الحق نے کہا کہ ٹیم کی کارکردگی جیسی بھی ہو کپتان کیلئے بطور کھلاڑی ٹیم میں کردار ادا کرنا اور پرفارمنس دینا سب سے زیادہ اہم ہوتا ہے۔ اسٹیو اسمتھ ایشز سیریز میں واپسی کرتے ہوئے شاندار فارم میں نظر آئے ان کے حوالے سے سوال پر ہیڈکوچ نے کہا کہ انہیں روکنے کا بس ایک ہی طریقہ ہے کہ انہیں آؤٹ کیا جائے۔