Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

دورہ آسٹریلیا کے لیے نوجوان فاسٹ بولرز کو پاکستان کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا ماننا ہے کہ دورہ آسٹریلیا پر بولنگ لائن اپ میں تجربے کی کمی محسوس ہو گی۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کے چالیس بیٹسمینوں کو آؤٹ کرنا ہے لیکن پاکستان ٹیم میں کوئی تجربہ کار فاسٹ بولر شامل نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ ٹیم میں فاسٹ بولنگ گیند کرنے والے بولر بھی نہیں ہیں، سیریز آسٹریلیا میں ہے لیکن فاسٹ بولرز انگلینڈ کی کنڈیشنز والے ہیں۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ نوجوان فاسٹ بولرز کو موقع دینا ٹھیک ہے لیکن تجربہ کار کھلاڑیوں کو بھی شامل کرنا چاہیے کیونکہ سیریز میں نوجوان بولرز کو موقع دینے کے علاوہ جیتنا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے بابر اعظم کے حوالے سے کہا کہ بطور کپتان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ان پر دباؤ ہو گا۔