Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ویمن ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے ابتدائی دو میچز میں فتح حاصل کر کے سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی ہے۔ گزشتہ روز کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 167 رنز اسکور کیے۔ اوپننگ بیٹسمین جویریہ خان نے 52 رنز اسکور کیے اور کپتان بسمہ معروف نے 70 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔
ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم سات وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز ہی بنا سکی اور قومی ویمن ٹیم نے 15 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ بسمہ معروف نے 70 رنز کی بدولت ٹی ٹوئنٹی میں اپنے 2000 رنز بھی مکمل کر لیے۔
بسمہ معروف ٹی ٹوئنٹی میں 2000 رنز مکمل کرنے والی پاکستان کی پہلی ویمن کرکٹر ہیں جبکہ شعیب ملک کے بعد دوسری پاکستانی کرکٹر ہیں جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی میں 2 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کیا ہو۔