Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے قائد اعظم ٹرافی میں سندھ ٹیم کی قیادت ایک مرتبہ پھر سنبھال لی ہے۔ قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران سرفراز احمد سندھ ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہو گئے تھے جس کے بعد انہیں قومی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا تھا۔
قائد اعظم ٹرافی کے پانچویں راؤنڈ کا آغاز ہو چکا ہے۔ سندھ اور سینٹرل پنجاب کے میچ میں قومی ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد سندھ ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔
وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد ڈومیسٹک سطح پر بطور کپتان اور بیٹسمین اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔
قائد اعظم ٹرافی میں سندھ کی ٹیم نے ابھی تک 4 میچز کھیلے ہیں، ایک میں سندھ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور تین میچز ڈرا ہوئے۔ سندھ کی ٹیم 34 پوائنٹس کیساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔