Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین انجری کی وجہ سے ورلڈکپ 2019 سے باہر ہو گئے تھے جس کے بعد انہیں ابھی تک ساؤتھ افریقہ کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ ڈیل سٹین نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں مکمل طور پر فٹ ہو چکا ہوں اور ہفتے میں پانچ دن ٹریننگ بھی کر رہا ہوں۔
رواں سال اگست میں ڈیل اسٹین نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا لیکن محدود اوورز کی کرکٹ میں وہ ساؤتھ افریقہ کو اب بھی دستیاب ہیں۔ ڈیل اسٹین نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ آئندہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنا چاہتے ہیں۔
ڈیل اسٹین نے کہا کہ آخری مرتبہ جب میں انجری کا شکار ہوا تو سب نے یہ مان لیا تھا کہ میں کرکٹ میں واپسی نہیں کر سکوں گا لیکن اب میں مکمل فٹ ہوں اور کرکٹ کھیلنے کے لیے بیتاب ہوں۔ ڈیل اسٹین مزانسی سپر لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔