Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کی بولنگ لائن اپ میں تجربہ کی بہت کمی ہے لیکن ٹی ٹوئنٹی میں محمد عامر، وہاب ریاض اور محمد عرفان کی موجودگی میں ٹیم کی فاسٹ بولنگ مضبوط نظر آ رہی ہے۔
آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کون سے فاسٹ بولر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے یہ کہنا قبل ازوقت ہو گا۔ ماضی میں محمد عامر کی مختصر فارمیٹ میں آسٹریلیا کے خلاف اعدادوشمار دیکھیں جائیں تو وہ بہت شاندار ہیں۔
محمد عامر نے آسٹریلیا کے خلاف سات ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 13.06 کی اوسط سے 16 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف ان کی بہترین بولنگ 23 رنز کے عوض 3 وکٹیں ہیں۔
قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا آسٹریلیا کے خلاف ریکارڈ دیکھا جائے تو انہوں نے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 81.50 کی اوسط سے 163 رنز بنائے ہیں جس میں ان کی دو نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔