Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

یونس خان واحد پاکستانی بیٹسمین ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار سے زائد رنز اسکور کیے۔ سابق کپتان نے 118 ٹیسٹ میچوں کی 213 اننگز میں 52.05 کی اوسط سے 10099 رنز اسکور کیے۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 6 ڈبل سنچریاں، 34 سنچریاں اور 33 نصف سنچریاں بھی اسکور کیں۔
یونس خان 2017 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد کرکٹ کے طویل فارمیٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے جبکہ ورلڈکپ 2015 کے بعد وہ ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہہ چکے تھے۔ اگر ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی ٹیم کو کامیابی دلانے والے کھلاڑیوں کی بات کریں تو یونس خان سرفہرست ہیں۔
پاکستان نے جن ٹیسٹ میچوں میں فتح حاصل کی ان میچز میں یونس خان کی بیٹنگ اوسط 74.39 کی ہے۔ دوسرے نمبر پر سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگاکارا ہیں جن کی کامیابی والے ٹیسٹ میچز میں بیٹنگ اوسط 71.69 ہے جبکہ آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو وا 69.46 کی اوسط کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔