Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر و ہیڈکوچ مصباح الحق واحد ایشیائی بیٹسمین ہیں جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلوی سرزمین پر سنچری اسکور کی۔ مصباح الحق نے یہ کارنامہ 2006 میں آسٹریلیا کے شمالی علاقے کے دارالحکومت ڈارون میں نیوزی لینڈ اے کے خلاف میچ کھیلتے ہوئے انجام دیا تھا۔
اس میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز اسکور کیے تھے۔ مصباح الحق نے 76 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 107 رنز کی ناقابل شسکت اننگز کھیلی تھی۔
ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ اے کی پوری ٹیم 16.4 اوورز میں 104 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ وسیم خان اور فواد عالم دو، دو وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے جبکہ محمد ارشاد، منصور امجد اور عبدالرحمن کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی تھی۔